زيارة الأماكن الأثرية وحكمها في الإسلام

كتاب مترجم إلى اللغة الأردية، ذكر فيه مؤلفة - أثابه الله - حكم زيارة الأماكن الأثرية في الإسلام، مع رسالة إلى الحاج.

یادگار مقاما ت کی ز یارت كا شرعی حكم

یہ فضیلۃ الشیخ سلیمان بن صالح الجربوع  كا تیار كردہ ایك انتہائی مفید ومختصر رسالہ ہے ، جس كا نام ہے”یاد گار مقامات كی زیارت شریعت كے آئینہ میں “اس كتاب میں  یادگاری مقامات كی زیارت كے احكام كتاب و سنت كی روشنی میں بیان كیا گیا ہے، بالخصوص نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم  سے جڑی آپ كی مرویات ، مقامات ، اور جسمانی اشیاءكے متعلق دلائل كی روشنی میں انتہائی قیمتی گفتكو كی گئی ہے ، ساتھ ہی ان تین اسلامی مقامات  (مسجد حرام ، مسجد نبوی،مسجد اقصی) كی زیارت جس كی شریعت نے اجازت دی ہے اسے بیان كیا گیا ہے ، اور ایسے ہی غار حرا اور جبل ثور كا ذكر كیا گیاہے جس كی زیارت شریعت میں مشروع نہیں ، كیونكہ اللہ كے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس كی زیارت كی ترغیب نہیں فرمائی ہے ، گرچہ آپ كا وہاں  سے گذر ہو ا ہے يا آپ وہاں قیام كئے تھے ، كیونكہ یہ ایسی بدعت ہے جو شرك تك لے جانےوالی ہے۔

كتب قد تهمك